پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا ، اپم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

ملتان کی یونین کونسل متی تل کے چیئرمین غلام دستگیر اٹھنگل نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

ن لیگی رہنما احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے بھائیوں کو غلام دستگیر سے رابطے کے لیے بھیجا، جبکہ سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن نے ان سے ملاقات کی۔

بوسن برادران نے غلام دستگیر کو اپنے سیاسی گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی فیصلے میں جلدبازی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close