وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کے لیے کسی مخصوص مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ بات طے ہوئی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو کوئی سہولت یا پناہ فراہم نہیں کی جائے گی۔خواجہ آصف کے مطابق، ترکیہ اور قطر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ بنیادی تنازع یہی ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا اس کی سرپرستی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ٹی ٹی پی کو میسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کو واضح طور پر بتایا کہ سیز فائر کی کوئی مقررہ مدت نہیں، یہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اس کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں