اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے مقدمات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان تمام رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ احکامات جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے سماعت کے دوران دیے گئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست جمع کروائی، جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔ کیس کی آئندہ سماعت تیئیس اکتوبر کو ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں