دوحہ امن معاہدے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے،
اور دونوں ممالک نے آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر حالات معمول کے مطابق رہے اور کوئی منفی واقعہ پیش نہ آیا تو پاک افغان سرحد کھول دی جائے گی۔
حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد بند تھی، جس سے دونوں جانب کے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب ایک اعلیٰ سفارتی عہدیدار نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی اور سرحد کھلنے سے تجارتی و انسانی سرگرمیوں میں بحالی ممکن ہو سکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں