ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ملازمین کو بڑی پیشکش کی۔

 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور میڈیکل سہولتوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران میڈیکل سہولتوں کے معاملے پر ہولڈنگ کمپنی اور ریٹائرڈ ملازمین کے درمیان کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔

 

ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کو اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ذریعے میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ، تاہم ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں نے انشورنس کمپنی سے تحریری پیشکش طلب کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close