اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خود اقدامات کیے اور کسی سے مالی امداد نہیں مانگی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر مقامات پر سیلاب آنے کے بعد لوگ برسوں تک شور مچاتے رہتے ہیں، لیکن پنجاب حکومت نے عملی اقدامات پر توجہ دی۔ مریم نواز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نقصانات کے تخمینے کے لیے 70 فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے جبکہ کرپشن کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور واضح کیا کہ سیلاب کے لیے مختص 100 ارب روپے صرف متاثرین کو ہی فراہم کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں