اہم سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ

مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ عزیزآباد میں پیش آیا، جہاں ضیاء الحق ابابکی کے گھر کے سامنے دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

خوش قسمتی سے ضیاء الحق فائرنگ کے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close