سابق سینیٹر مشتاق احمد کس جماعت میں شامل ؟اہم خبر

جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اور حال ہی میں اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایک نئی سیاسی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

وہ کسی ایک سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنے بلکہ ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے بنائی گئی چھ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل تحریک “تحفظ آئین پاکستان” میں شامل ہو گئے ہیں۔ مشتاق احمد سے تحریک کے سربراہ محمد خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئین و قانون کی بالادستی پر بات چیت ہوئی۔ تحریک میں ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close