خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر کے دوران کی گئی ان کارروائیوں میں مختلف جھڑپوں کے نتیجے میں دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے تھے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 8 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ضلع بنوں میں کی گئی تیسری کارروائی میں بھی 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں