وزیراعظم اور بلاول بھٹوکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے رویے پر شکایات کیں۔ وفد نے کہا کہ وفاقی وزراء کا رویہ نامناسب ہے اور پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے بھی کئی تحفظات ہیں۔

پی پی وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ حکومت گرانا یا مخالفت نہیں چاہتے، لیکن اگر حالات ایسے ہی رہے تو مجبور ہو جائیں گے۔ وفد نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کو شکایات ہیں، اسی لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے امکان پر بھی سی ای سی اجلاس میں غور کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close