علیمہ خان پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان اور دیگر 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل دیے۔ یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کی، جب کہ علیمہ خان نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close