سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیرمحمد برمنگھم میں انتقال کرگئے،95سالہ وزیر لیجنڈری حنیف محمد کے بڑے بھائی تھے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرمحمد نے پاکستان کی جانب سے 20 ٹیسٹ کھیلے،وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں801 رنز اسکورکئے،وزیر محمد کے بھائی مشتاق محمد،صادق محمد اورحنیف محمد بھی کرکٹرز رہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر محمد کی کرکٹ میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں