پی ٹی آئی کے 3 اہم رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے تین رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں سنگجانی جلسے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں رہنماؤں کی جانب سے وکیل پیش ہوئے، تاہم عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد نے ایک بار بھی عدالت میں پیشی نہیں دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی مزید سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close