پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز سے معافی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا، سینیٹر ضمیر گھمرو نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں،

خاص طور پر “ہمارا پانی ہماری مرضی” جیسے جملے وفاق کے خلاف ہیں اور اگر یہی روش رہی تو باقی صوبے بھی اپنے وسائل پر اسی انداز سے بات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ کینال منصوبے پر ہمارے اعتراضات پہلے ہی سی سی آئی میں جمع ہیں اور وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کا افتتاح کر کے اختلاف کو مزید بڑھا دیا، انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، پیپلز پارٹی قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی، قبل ازیں قومی اسمبلی میں بھی نوید قمر نے مریم نواز کی تقریر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور پیسے کو صرف پنجاب کا مسئلہ بنانے کی بجائے دیگر صوبوں کے تجربے سے سیکھا جانا چاہیے، ان کے اعتراض پر پیپلز پارٹی نے وہاں سے بھی واک آؤٹ کیا، جواب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہیں اور پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے، اپوزیشن کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close