پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسی اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارت کو خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نوے ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی ہے اور یہ حقیقت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جھوٹے الزامات دراصل ایک من گھڑت بیانیے کو بار بار دہرا کر سچ بنانے کی کوشش ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے جو پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندی کے نظریات کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے، انہوں نے بھارت پر خفیہ دہشتگرد نیٹ ورک چلانے اور کلبھوشن یادو جیسے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں کارروائیاں کرنے کا الزام بھی لگایا، ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ اور بے بنیاد تھا جس پر پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، تاہم بھارت آج تک کوئی ثبوت نہ دے سکا اور اس واقعے کو جواز بنا کر مئی کی سات سے دس تاریخ کے درمیان پاکستان پر جارحیت کی گئی جس میں چون معصوم شہری شہید ہوئے جن میں پندرہ بچے اور تیرہ خواتین شامل تھیں، پاکستان کے اس دو ٹوک مؤقف پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اجلاس کا ہال چھوڑ کر چلا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close