اسلام آباد: چیف کمشنر انکم ٹیکس عائشہ فاروق نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی پر انعام 15 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے ایف بی آر کو لکھے خط میں کہا کہ کئی ٹیکس دہندگان جھوٹی معلومات فراہم کرتے ہیں، ان کی آمدن اور طرزِ زندگی میں تضاد ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی قرار دیا جائے اور سماجی معلومات کا مؤثر فریم ورک بنایا جائے۔ ساتھ ہی مثبت رویہ رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو پرانے سالوں کا آڈٹ نہ کرنے کی یقین دہانی دی جائے تاکہ ٹیکس نیٹ وسیع ہو اور معیشت کو دستاویزی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں