طیارہ بڑی تباہی سےبچ گیا

rewrite it

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی پائلٹ نے طیارہ ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، سلک وے ایئر لائن کی پرواز اے زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھا کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

پائلٹ نے طیارے کو کسی بھی بڑے حادثے اور ناگہانی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلیے فوری طور پر اسے اتارنے کا فیصلہ کیا۔

پائلٹ نے اس وقت قریب ترین اے ٹی سی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اے ٹی سی سے باقاعدہ اجازت ملنے پر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close