پی ٹی آئی کے حلیف حامد رضا مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ، صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے پارٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے اپنا استعفیٰ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان، اخوند زادہ حسین کو پیش کر دیا۔

استعفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا، فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 104 پر کامیاب ہوئے تھے، جہاں انہیں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close