اسلام آباد: وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شیزا فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں کے لیے چھ نئے آئی ٹی پروگرامز کا آغاز کر دیا۔
ٹیک انیشیٹیو پروگرام کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی سیکٹر میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، اور 25 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پروگرامز میں اسکل ٹیک، اسکل برج، اسکل لفٹ 1.0، سافٹ اسکلز، سرٹیفائی ٹو ایکسپورٹ اور مرکز شامل ہیں، جن کے تحت نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، بلاک چین، کمیونیکیشن اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ رواں سال 9 ہزار طلبہ کو انٹرن شپ اور 18 ہزار کو جدید آئی ٹی مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ سعودی عرب، امریکا، چین، ورلڈ بینک اور اے ڈی پی کے تعاون سے بھی مختلف منصوبے جاری ہیں تاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکے اور معیشت میں نمایاں اضافہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں