وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے 62 بسوں کا اعلان کیا، جن میں سے 30 بسیں ساہیوال شہر کے لیے مختص ہیں۔
خواتین، طلبہ، بزرگ اور اسپیشل افراد کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال میں جدید بسیں فراہم کرنے پر عوام خوشی منا رہے ہیں، بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، فری وائی فائی، خواتین کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے تاکہ عوام محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر اور عملے کو بسوں کی فراہمی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پنجاب میں موٹرویز، میٹرو بس، اورنج لائن جیسے بڑے منصوبے دیے، اور اب الیکٹرک بسیں یورپی معیار کی جدید سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں