ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت گھٹیا دوائیں بیچنے میں ملوث،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ٹک ٹاکر کی حیثیت سے مشہور ہونے والی شخصیت گھٹیا دوائیں فروخت کرنے میں ملوث نکلی عدالت نے سنگین الزمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

لاہور کی ڈرگ کورٹ کے چئیرمین محمد نوید رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد عرف “لوہا پاڑ” کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے پہلے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو ہی پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن نام نہاد ٹک ٹاکر ڈرگ کورٹ کی ہدایت کے باوجود عدالت مین پیش نہیں ہوا۔ احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر آج ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
یہ حکیم غیرقانونی اشتہاربازی اور بغیر لائسنس خطرناک ادویات کی فروخت میں ملوث ہے۔ اس کے غیر قانونی کاموں کے سبب اس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آج چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے شہزاد حکیم کو 24 ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکیم شہزاد اپی دوائیوں کا دھندا کرنے کے لئے سوشل پلیٹ فارمز کو استعمال کرتا ہے اور ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہے۔
ڈرگ کورٹ مین درجہ مقدمہ یہ ہے کہ حکم شہزاد نوجوان نسل کو گمراہ کن اشتہارات سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں خطرناک، غیر منظور شدہ الٹی سیدھی دوائیں بیچتا ہے جن کے اثرات نامعلوم ہیں۔

حکیم شہزاد کے ایک نام نہاد دوا ” معجون ٹن ٹن” بنا کر گعلی دعووں کے ساتھ بھاری قیمت پر فروخت کرنے کا ا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

بغیر لائسنس ادویہ سازی اور فروخت پنجاب میں ممنوع ہے اور ایسی حرکتوں مین ملوث عطائیوں، حکیموں اور ڈاکٹروں کو قید کی سزائیں ہو جاتی ہیں۔ ان کے جعلی دواوں کے دھندے بند کر دیئے جاتے ہیں اور بھاری جرمانے بھی کئے جاتے ہیں کیونکہ ان نام نہاد دواؤں کو استعمال کرنےوالوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے ہیں، ان نام نہاد دواؤں سے جان تک جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close