ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ خبر آگئی

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا، ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپس پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 23 ستمبر 2025 کو پاکستان میں عام تعطیل ہو گی۔ بعض صارفین نے تو ایک جعلی “حکومتی نوٹیفکیشن” بھی شیئر کر دیا، جس نے طلبہ، سرکاری ملازمین اور عام شہریوں میں چینی اور الجھن پیدا کر دی۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ 23 ستمبر کو پاکستان میں کوئی عام تعطیل نہیں ہے۔

یہ تاریخ سعودی عرب کے قومی دن سے متعلق ہے، جو ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سال سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن “Pride in Our Nature” کے عنوان سے منا رہا ہے، جس موقع پر وہاں سرکاری دفاتر، اسکولز، بینک اور دیگر ادارے بند ہوں گے۔

پاکستان میں اس دن سے متعلق کوئی سرکاری تعطیل نہیں رکھی گئی ہے، اور حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مصدقہ سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور جھوٹی یا غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

لہٰذا، 23 ستمبر کو پاکستان میں تمام دفاتر، اسکولز اور ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close