ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جمشید دستی کو مختلف الزامات کے تحت الگ الگ سزائیں سنائی گئیں، جن میں:
جعلی دستاویزات پیش کرنے پر 7 سال
سرکاری ملازمین کو غلط معلومات دینے پر 3 سال
جعلسازی پر 2 سال
جعلی کاغذات کو اصل کے طور پر استعمال کرنے پر 2 سال
اور سرکاری ملازمین کو رشوت دینے کی کوشش پر 3 سال قید شامل ہے۔
یہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں جمشید دستی پر جعلی ڈگری جمع کرانے کا الزام تھا۔ عدالت نے تمام الزامات پر جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں