توشہ خانہ ٹو کیس ,چشم دید گواہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بلغاری جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائی گئی

، اور یہ ہدایت بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دی گئی تھی، وہ مئی دو ہزار بیس سے اپریل دو ہزار بائیس تک وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری رہے اور سعودی عرب کے دورے میں بھی شریک تھے، ان کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے تحفے میں دی گئی جیولری، عود، زیتون کا تیل، کھجور اور کتاب سمیت تمام اشیاء کی تصاویر سرکاری پروٹوکول کے تحت بنائی گئیں، وزارت خارجہ نے ان تحائف کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا، ان کی مالیت انتیس لاکھ ساڑھے چودہ ہزار روپے لگائی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کے بدلے رقم بھی جمع کرائی گئی اور توشہ خانہ سیکشن کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق تحائف کی قیمت کا تعین اور سرکاری خط و کتابت بانی کے حکم پر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close