سیکیورٹی فورسز کا رروائیاں ، 7 خارجی مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار اور تین افغان شہری شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 20 ستمبر کو اس وقت کیا گیا جب خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ بھارت کی پراکسی، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کلاچی کے علاقے میں موجود ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خطرہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلئیر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان کو بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close