لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔ نئے نرخوں کے مطابق، دودھ 10 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر 210 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ دہی کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے دودھ کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں