بینک لاکرز میں رکھے گئے اصلی سونے کو جعلی سونے سے بدلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ ملزم بینک عملے کے ساتھ مل کر کام کرتا رہا اور کروڑوں روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا، جس کی کل مالیت اکیس کروڑ پچاس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ثاقب علی کے خلاف چار مقدمات درج ہیں اور وہ کئی ہفتوں سے روپوش تھا، تاہم پہلے سے گرفتار چھ ساتھیوں کی نشاندہی پر اسے پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد اب سات ہو چکی ہے جبکہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں