اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی نے بتایا کہ اگلے 12 سے 18 ماہ میں پاکستان کی انٹرنیٹ رفتار بہتر ہوگی
کیونکہ ملک کو تین نئے زیرِ سمندر کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق یہ معاہدے مکمل ہو چکے ہیں اور کیبلز براہِ راست یورپ سے پاکستان کو منسلک کریں گی، جس سے انٹرنیٹ کے محدود راستے کم اور ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔ سیکرٹری آئی ٹی زرار ہاشم خان نے کہا کہ بینڈوڈتھ میں اضافہ سے صارفین کو بہتر اور مستحکم انٹرنیٹ ملے گا۔ کمیٹی کے رکن صادق میمن کے سوال پر وزارت نے یقین دلایا کہ یہ منصوبے طویل مدتی انٹرنیٹ مسائل حل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں