اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔ چاہے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری، بلاتفریق کارروائی ہوگی۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری ڈرائیورز کے لیے دفاتر میں لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لائسنس کے بغیر نہ تو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری ہوگا اور نہ ہی شخصی ضمانت دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں