پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد: خطرے کی صورت میں مشترکہ دفاع کا عزم

لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد پر مبنی ہے اور خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کا دفاع اپنی سرزمین کی طرح کرے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل کے رویے سے لاحق خطرات واضح ہیں، اسی لیے دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک کو بھی شامل کرنے کی تجویز ہے تاکہ نیٹو کی طرح ایک مضبوط دفاعی اتحاد قائم کیا جا سکے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے 50-60 سال سے دفاعی تعاون جاری ہے اور اس نئے معاہدے سے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔ دونوں ممالک دفاعی مدد، تکنیکی تعاون اور جوائنٹ وینچرز پر بھی کام کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کا دفاع کریں گے، کیونکہ دونوں کا رشتہ اعتماد اور مذہبی اقدار پر قائم ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، اور جنگ کی صورت میں دونوں ممالک ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close