حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طالب علموں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ٹیوشن سینٹر کے استاد عمران، ان کی والدہ اور دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں