لاہور: تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا۔
لاہور بورڈ نے امیدواروں کے لیے امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق:
سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
ڈبل فیس کے ساتھ فارم 7 اکتوبر تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔
ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخوں کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا، اس لیے طلبہ کو وقت پر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے امیدوار متعلقہ تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں