اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے پریشان کن خبر

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں غیر حاضر آٹھ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں،

جن میں خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے، عمران اور فائزہ عظمت کے جناح ہاؤس حملے، جبکہ عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے خلاف عسکری ٹاور حملے کے کیسز شامل ہیں۔ عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہاری کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے احمد چھٹہ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کارکنوں کو بھی دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close