ایم ڈی کیٹ دو ہزار پچیس کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزار اکہتر امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے، امتحان چھببیس اکتوبر کو ہوگا تاہم سیلاب سے متاثرہ طلبہ کی سہولت کے لیے امتحانی مدت پانچ سے چھببیس اکتوبر رکھی گئی ہے۔
سب سے زیادہ پچاس ہزار چار سو تینتالیس امیدوار پنجاب سے، انتالیس ہزار نو سو چون کے پی سے، اور تینتیس ہزار ایک سو ساٹھ سندھ سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جب کہ بلوچستان سے دس ہزار دو سو اٹھہتر، اسلام آباد سے ایک ہزار ایک سو چھیالیس، آزاد کشمیر سے تین ہزار تین سو بائیس، گلگت بلتستان سے ایک ہزار پانچ سو چون، اور ریاض سعودی عرب سے ایک سو چونانوے امیدوار امتحان دیں گے۔ ایم ڈی کیٹ صوبائی جامعات کے ذریعے ہوگا، سوالات اور نصاب پی ایم ڈی سی نے تیار کیا ہے، اور تمام جامعات کو پیپر لیک یا نقل کی روک تھام کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں