خودکش دھماکہ ، افسوسناک خبر آگئی

چمن کے پاک افغان بارڈر پر واقع ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے اور دو زخمی ہوئے، دھماکہ افغان گاڑیوں کے قریب ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close