اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ریکوڈک معاہدوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کے حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دے دی ہے، اجلاس میں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری کے مطابق اگر حتمی دستاویز میں کوئی بڑی تبدیلی ہوئی تو دوبارہ منظوری لینا لازمی ہوگا۔ وزارت ریلوے اور مائننگ کمپنی کے درمیان ایک نیا ریل معاہدہ بھی منظور کیا گیا ہے جس کے تحت تین سو نوے ملین ڈالر کی مالی معاونت سے تیرہ سو پچاس کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی معیشت کو نیا رخ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائے گا، جبکہ اس سے خطے میں دیرپا سماجی اور معاشی فائدے بھی حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close