ہزاروں پاسپورٹ چوری ، بڑا انکشاف

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ملک بھر کے پچیس پاسپورٹ دفاتر سے مختلف سالوں میں ہزاروں پاسپورٹ چوری ہو چکے ہیں جن میں ایبٹ آباد سمیت دیگر دفاتر سے چورائے گئے کل پاسپورٹس کی تعداد بتیس ہزار چھ سو چوہتر ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کے مطابق چوری شدہ تمام پاسپورٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی تجدید ممکن نہیں، جبکہ سعودی عرب میں انہی پاسپورٹس پر سفر کرنے والے بعض افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے تاکہ جعلسازی روکی جا سکے۔ اس دوران نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے لیے خریدی گئی مشینری کی تفصیل بھی دی گئی، جس پر چون کروڑ روپے خرچ ہوئے مگر اٹھارہ برس گزرنے کے باوجود وہ نظام فعال نہ ہو سکا کیونکہ بھارتی حکومت نے آن لائن سسٹم کی اجازت نہ دی، جس پر کمیٹی نے مشینری پاکستان منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close