حکومت کا بڑا فیصلہ، پنشن کا پرانا نظام بحال

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اعلان کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کرتے ہوئے نئے ملازمین کے لیے پنشن کا پرانا نظام دوبارہ بحال کردیا ہے۔

ستمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (SDCPS) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کے بجائے کنٹری بیوشن پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ملازم اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد، جبکہ حکومت 12 فیصد ماہانہ جمع کراتی۔ یکم نومبر 2024 کو اس اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، لیکن ایک سال بعد 17 ستمبر کو سیکرٹری فنانس نے یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا، اور اسکیم ختم کردی گئی۔ اس طرح نئے ملازمین کے لیے دوبارہ پرانا پنشن نظام بحال ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close