پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے خوشخبری

ڈی جی پاسپورٹس **مصطفی جمال قاضی** نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ **پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے**۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ پاسپورٹس کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے شہریوں کو بروقت اور بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بات انہوں نے **پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین** کے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہی۔ ہائی کمشنر نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے انہیں **پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولیات**، **سیکیورٹی فیچرز**، اور **اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سروسز** سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ محکمہ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بھی پاسپورٹ پروڈکشن میں جدت لا رہا ہے۔

بنگلادیشی ہائی کمشنر نے ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں بیگ لاک ختم کرنا پاکستان کے **ڈیجیٹل اور مؤثر نظام** کا مظہر ہے، اور یہ دیگر ممالک کے لیے بھی قابل تقلید ماڈل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close