عمرہ زائرین ہوشیار، اہم اعلان کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے ذریعے ایک سو تیرہ رجسٹرڈ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی تصدیق ضرور کریں، ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کریں اور لازمی طور پر ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی حاصل کریں۔ زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویزہ، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت مکمل پیکیج ایک ہی کمپنی سے بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close