بارشیں ہی بارشیں ، اہم خبر آ گئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات سے انیس ستمبر تک ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں سولہ سے انیس ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر کے راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی ان ہی دنوں کے دوران تیز بارشیں متوقع ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کے دیامر، استور، سکردو، گلگت اور دیگر علاقوں میں بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سولہ سے انیس ستمبر کے درمیان راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرات اور دیگر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جن میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی شامل ہے۔ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی اضلاع میں جزوی ابر آلودی کا امکان ہے، اسی طرح بلوچستان میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close