عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا دینے کی تیاری

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، اور خود عمران خان بھی اس سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کریں گی کیونکہ کیمروں کے سامنے پلانٹڈ افراد کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے تاکہ ماحول خراب ہو۔ علیمہ خان نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کارکن اشتعال میں آئیں اور گرفتاریاں ہوں، حالانکہ دو سال سے میڈیا کوریج کے دوران کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی غیر معمولی جلد بازی میں کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close