پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم پانچ کو سیلابی پانی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
کیونکہ کٹاؤ کے باعث سڑک کو شدید نقصان کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ موٹروے کو بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر لگائے جا رہے ہیں، این ایچ اے اور دیگر ادارے بھی اس کام میں مصروف ہیں،
ڈی جی کا کہنا تھا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آ جائے گی، جبکہ پنجاب کے دریاؤں میں بھی پانی کا بہاؤ تیزی سے کم ہو رہا ہے، پنجند پر بہاؤ کم ہو کر تین لاکھ بانوے ہزار اور گڈو بیراج پر چھ لاکھ ستائیس ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں