پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آٹھ ہزار چوراسی کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانسجینڈر افراد کے لیے مخصوص کوٹے بھی شامل ہیں۔
انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے خدمات سات ماہ اور بی ایس پروگرام کے لیے دس ماہ جاری رہیں گی، جبکہ امیدواروں کے لیے بی ایس یا ماسٹرز ڈگری لازمی ہے اور ایم فل یا پی ایچ ڈی رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
میرٹ تعلیمی قابلیت، ڈگری کی نوعیت، نمایاں پوزیشنز اور انٹرویو پر مبنی ہوگا، انٹرمیڈیٹ کے لیے ماہانہ پچاس ہزار اور بی ایس سطح کے لیے ساٹھ ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے، تقرری عارضی ہوگی اور کارکردگی خراب ہونے پر ختم کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں