مون سون بارشوں کا 11واں سپیل ,محکمہ موسمیات کی جانب الرٹ جاری

پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں کے گیارہویں سلسلے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے، جو سولہ سے انیس ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

اس دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام ادارے الرٹ ہیں جبکہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات، بلدیات اور لائیو اسٹاک کو بھی پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاط کریں، دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں اور آندھی یا طوفان کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن گیارہ سو انتیس پر فوری رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close