ماڈل ٹاؤن کچہری میں آگ لگ گئی تھی، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بجھا دیا۔ آگ ریکارڈ روم میں لگی، جہاں ہزاروں مقدمات کی فائلیں موجود تھیں، جو جل کر راکھ ہوگئیں۔ عمارت کے دو کمروں میں رکھا سارا ریکارڈ تباہ ہو گیا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں