بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ آ گئی ہے۔

پمز اسپتال کی دو رکنی ٹیم نے انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے اور بتایا کہ زائد عمر کی وجہ سے انہیں تھکن اور چکر کی شکایت ہے۔ جیل کی لیڈی ڈاکٹر بھی معائنے میں شامل تھیں۔ رپورٹ سینئر نیورولوجسٹ ڈاکٹر مظہر بادشاہ سے چیک کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی ذاتی درخواست پر یہ معائنہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھائی کی صحت سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں اور میڈیا بغیر تصدیق کے خبریں پھیلا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close