اہم شخصیت عہدے سے مستعفیٰ، وجہ بھی سامنے آگئی

قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے ذاتی اور صحت سے متعلق وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چیئرمین نیب کو بھیجے گئے چار صفحات پر مشتمل استعفے میں سلیم شہزاد نے اپنی خدمات، کارکردگی اور ادارے سے وابستگی کا تفصیل سے ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ نیب کے بانی اراکین میں شامل تھے اور انیس سو ننانوے میں اٹھارویں گریڈ سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد میں ترقی کرتے ہوئے اکیسویں گریڈ میں ڈی جی لاہور کے عہدے پر پہنچے، ان کے مطابق انہوں نے لاہور میں نو سو سینتالیس ارب روپے کی ریکوریز کرائیں جو گزشتہ سترہ برسوں کی چوالیس ارب روپے کی ریکوریز سے کہیں زیادہ تھیں، انہوں نے کرپشن کے بڑے مقدمات پر کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کے ممکنہ ردِعمل کا ادراک بھی ظاہر کیا، سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب، اپنے عملے اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کبھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور وہ فوجی خدمات کے دوران انجری کے بعد میجر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close