علی امین گنڈاپور کیلئے بہت بری خبر

 عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر 2025 کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ ان کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close