الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے طلب کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں تمام اراکین کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ تمام ممبران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں سمیت اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کروائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر ہے اور جو ارکان مقررہ تاریخ تک تفصیلات جمع نہیں کروائیں گے، ان کے نام یکم جنوری کو شائع کیے جائیں گے۔ اگر پندرہ جنوری تک بھی گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں